۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مساجد تایلند نماز عید قربان را برگزار می‌کنند
تھائی لینڈ میں نماز عید قربان مساجد میں ادا کی جائے گی

حوزہ / تھائی لینڈ کے مذہبی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نماز عید قربان مسجد میں ادا کی جائے گی اور مساجد میں لوگ قربانی بھی کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے Theedgemarkets کی رپورٹ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ تھائی لینڈ میں نماز عید قربان اور مذہبی پروگرام مساجد میں منعقد کیے جائیں گے اور مساجد میں قربانی کی بھی سہولت موجود ہو گی۔

تھائی لینڈ میں عید قربان 31 جولائی 2020 ء کو ہو گی۔ اس دن تمام مساجد کے دروازے نمازیوں کے لیے کھلے ہوں گے ۔نمازیوں کے لیے طبی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

تھائی لینڈ کے شیخ الاسلام "عزیز فیتاک خومفون" نے کہا: جب سے کرونا کا بحران شروع ہوا ہے گزشتہ دو ماہ سے تھائی لینڈ میں کرونا کی صورتحال کچھ بہتر ہے۔ اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نماز عید قربان اور دیگر مذہبی پروگرام مساجد میں ہی منعقد ہوں۔

 انہوں نے مزید کہا:لوگوں کو چاہیے کہ مسجد میں ماسک پہن کر آئیں، وضو  گھر سےکر کے آئیں اور اپنی جائے نماز اپنے ہمراہ لائیں اور اس کے علاوہ مساجد میں اجتماعی فاصلے اور حفظان صحت کے اصولوں کی بھی رعایت کریں۔

انہوں نے کہا: نماز عید قربان کے مختصر اور مفید طور پر منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے مساجد کے متولی حضرات سے کہا: اگر مساجد نماز کے انعقاد کے لئے آمادہ نہ ہوں تو انہیں چاہیے کہ وہ لوگوں سے کہیں کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ نماز عید قربان گھروں میں ادا کریں۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے صرف تین نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک اس ملک میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 3,282 ہے۔ جبکہ اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 58  رپورٹ ہوئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .